05:53
0
کبھی جو آواز میری سننا
 
تو بیتے لمحوں کو یاد کر کے
 
انہی فضاؤں میں لوٹ آنا
 
تم آیا کرتے تھے خواب بن کر
 
کبھی مہکتے گلاب بن کر
 
میں خشک ہونٹوں سے جب پکاروں
 
انہی اداؤں میں لوٹ آنا
 
میری وفاؤں کا پاس رکھنا
 
میری دعاؤں کا پاس رکھنا۔۔۔
 
میں خالی ہاتھوں کو جب اٹھاؤں
 
میری دعاؤں میں لوٹ آنا

0 comments:

Post a Comment

Adz